طاقت کےبل بوتےپرآرمینیا کواقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کرنےپرمجبور کردیا ہے: الہام علی ایف

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اقوام متحدہ  کی  جنرل اسمبلی کوویڈ 19 اجلاس میں حصہ  لیتے ہوئے  کیا

1539574
طاقت کےبل بوتےپرآرمینیا کواقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کرنےپرمجبور کردیا ہے: الہام علی ایف

آذربائیجان  کے صدر الہام علی ایف  نے کہا ہے کہ بالائی قارا باغ  میں گزشتہ ایک ماہ سے  فائر بندی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی اور روس  کے مشترکہ فوجی  نگراں  مرکز کے قیام سے فائر بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔

  انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اقوام متحدہ  کی  جنرل اسمبلی کوویڈ 19 اجلاس میں حصہ  لیتے ہوئے  کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طرف سے عالمی سطح پر جنگ بندی کے بارے میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے دوران حمایت کی ہےلیکن 30 سالوں سے آذربائیجان کے علاقے پر قابض آرمینیا نے اسے نظرانداز  کیے رکھا ۔

انہوں نے یریوان انتظامیہ  کی جانب سے   گذشتہ 2 سالوں میں جان بوجھ کر مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ کھڑی کرنے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  آرمینیا نے 27 ستمبر کو آذربائیجان کے خلاف ایک جامع فوجی اشتعال انگیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ آرمینی فوج نے آذربایجان کی شہری آباد کاریوں پر 44 دن تک توپخانے اور میزائل حملے کیے جس کے نتیجے  میں  11 بچوں سمیت  94 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 400 سے زیادہ عام شہری زخمی ہوئے۔

علی ایف نے کہا کہ آذربائیجان کی فوج کی طرف سے شروع کی جانے والی جوابی کارروائی میں ، اس نے کچھ مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرا لیا جبکہ باقی ماندہ حصے کو  آرمینیا  نے آزربائیجان  کے ساتھ  جنگ بندی کے اعلان کے مطابق واپس کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ماہ  سے  جنگ بندی کی تعمیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی اور روس  کے مشترکہ فوجی  نگراں  مرکز کے قیام سے فائر بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔

اس طرح  بالائِ قارا باغ کے علاقے کے مسئلے کو فوجی قوت اور سیاسی  طریقے سے حل کرلیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین  کی  (آرمینیا کی جانب سے ) پرواہ نہ کیے جانے  پر  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد  پر  طاقت کے ذڑیعے عمل درآمد کروانا   ناگزیر تھا۔ نتیجے کے طور پر جارح ملک امن قائم کرنے پر مجور ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں