ٹرمپ کو مایوسی،دو مزید ریاستوں میں بائیڈن کامیاب

امریکی ایریزونا اور وسکونسن کی ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی ہے

1537436
ٹرمپ کو مایوسی،دو مزید ریاستوں میں بائیڈن کامیاب

 امریکی  ایریزونا اور وسکونسن کی ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی ہے۔

ریاست وسکونسن کے گورنر ٹونی اَیورز نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ اس ریاست کے انتخابی نتائج کی تصدیق کرتے ہیں اور انہوں نے اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں اسی طرح کا ایک پیغام ایریزونا کے گورنر ڈگ ڈُوسی نے بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ موجودہ صدر اور اپنے دوبارہ انتخاب کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں اپنی ناکامی ابھی تک تسلیم نہیں کی۔

ٹرمپ  کا کوئی شواہد پیش کیے بغیر ہی یہ الزام ہے کہ انتخابات میں مبینہ طور پر  دھاندلی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں