جو بائڈن نے وائٹ ہاؤس شعبہ اطلاعات کی ٹیم کا اعلان کر دیا

امریکی  انتظامیہ کی تاریخ میں پہلی بار  یہ ٹیم صرف اور صرف خواتین پر مشتمل ہو گی

1536842
جو بائڈن نے وائٹ ہاؤس شعبہ اطلاعات کی ٹیم کا اعلان کر دیا

متحدہ امریکہ میں تین نومبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات  کے فاتح جو بائڈن نے  وائٹ ہاؤس   شعبہ اطلاعات کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

جو بائڈن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی  انتظامیہ کی تاریخ میں پہلی بار  یہ ٹیم صرف اور صرف خواتین پر مشتمل ہو گی، یہ خواتین مختلف تجربات اور صلاحیتوں کی مالک ہوں گی۔

بائڈن نے  کہا کہ عوام کے ساتھ براہ راست اور صحیح طریقے سے  روابط قائم کرنا صدر کے اہم فرائض میں شامل ہے لہذا امریکی عوام کو وائٹ ہاؤس سے منسلک کرنے کے    لیے  ہم اس فریضے کو ایک با صلاحیت ٹیم کے سپرد کریں گے۔

بائڈن اور نائب  صدر کمالا حارث  نے اسوقت  عبوری ٹیم  کی منظوری دینے والے ین پساکی  کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کیا ہے۔

بائڈن اقتصادی ٹیم کے اعلی سطحی ارکان کا تعین اس ہفتے  کے اندر کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں