اگر الیکٹورل کالج نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو وائٹ ہاوس چھوڑ دوں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر الیکٹورل کالج نے ڈیموکریٹک لیڈر جو بائیڈن کو ووٹ دے کر صدارت کے ليے ان کے انتخاب کا اعلان کر دیا، تو وہ وائٹ ہاؤس سے نکل جائیں گے

1535364
اگر الیکٹورل کالج نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو وائٹ ہاوس چھوڑ دوں گا: ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر الیکٹورل کالج نے ڈیموکریٹک لیڈر جو بائیڈن کو ووٹ دے کر صدارت کے ليے ان کے انتخاب کا اعلان کر دیا، تو وہ وائٹ ہاؤس سے نکل جائیں گے۔

تاہم صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ اپنے اس پرانے موقف پر قائم رہے کہ وہ حالیہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر مبينہ دھوکا دہی کے باعث جوبائیڈن کے انتخاب کو ایک غلطی سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹ لیڈر جو بائیڈن 306 الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہو چُکے ہیں جبکہ فتح کے لیے 270 ووٹ درکار ہیں۔

الیکٹورل کالج 14 دسمبر کو نئے امریکی صدر کا انتخاب کرے گا مگر 6 جنوری تک نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں