ہمارے ساتھ دھاندلیاں ہوئی ہیں،ہمیں ان انتخابات کا پانسہ پلٹنا چاہیے: ٹرمپ

انتخابی مرحلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ اگر قانونی طریقوں سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو ثابت ہوجائے گا کہ  انتخابات کے اصل فاتح ہم ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1534745
ہمارے ساتھ دھاندلیاں ہوئی ہیں،ہمیں ان انتخابات کا پانسہ پلٹنا چاہیے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کے صدارتی انتخابات کا اصل فاتح ہونے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں ان انتخابات کا پانسہ پلٹنا چاہیے ۔ اس وقت ہمیں جس واحد چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے موقف کو تسلی سے سننے والے جج ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پینسلوانیا  ریاستی اسمبلی میں انتخابات میں دھاندلیوں  کےدعووں سے متعلق منعقدہ نشست میں ٹیلی فونک شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام اہم ریاستوں میں ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ ان انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی مرحلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ اگر قانونی طریقوں سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو ثابت ہوجائے گا کہ  انتخابات کے اصل فاتح ہم ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ " ڈیموکریٹوں کو انتخابات میں شکست ہوئی ہے انہوں نے انتخابات میں دھاندلیاں کی ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" دھاندلیوں کے الزام سے دائر کئے گئے دعووں میں بھی ہمارے ساتھ  ناانصافیاں کی گئی ہیں۔ ہمیں ان انتخابی نتائج کو تبدیل کرنا چاہیے۔ اس وقت ہماری واحد ضرورت ایسے جج ہیں جو ہمارے موقف کو تسلی سے سنیں"۔



متعللقہ خبریں