ٹرمپ نے سائبر سیکورٹی کے سربراہ کو بر طرف کر دیا

صدارتی انتخابات کے دو ہفتوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی کے ملکی سربراہ کرسٹوفر کریبس کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے

1529996
ٹرمپ نے سائبر سیکورٹی کے سربراہ کو بر طرف کر دیا

صدارتی انتخابات کے دو ہفتوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی کے ملکی سربراہ کرسٹوفر کریبس کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

کریبس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انتخابات میں فراڈ کے الزامات کی مخالفت کی تھی۔

ٹرمپ کی طرف سے جاری کی گئی ٹوئیٹ میں کہا گيا کہ کریبس کو فوری طور پر اس ذمہ داری سے الگ کر دیا گیا ہے۔

امریکی داخلی سلامتی کی وزارت کے ايک حصے کے طور پر کام کرنے والی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کو امریکی تاریخ کے محفوظ ترین انتخابات قرار دیا تھا۔

ٹرمپ ابھی تک جو بائیڈن کے مقابلے میں انتخابی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں