چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری ممنوع ہوگی: امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخصوص چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کر دی ہے جن کا تعلق براہ راست چینی فوج سے ہے

1527128
چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری ممنوع ہوگی: امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخصوص چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ پابندی ایسی چینی کمپنیوں سے متعلق ہے جن کا تعلق  چینی فوج سے بنتا ہے۔

اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس نے ایک فرمان جاری کیا ہے جو 11 جنوری سے نافذ ہوگا۔

اس فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین امریکی سرمائے کو اپنی فوج اوردفاعی اداروں کو وسعت دینے اور جدید تر بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور یہ امریکہ اور بیرون ملک تعینات امریکی افواج کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں