انتخابات میں دھاندلیاں ہوئی ہیں، فاتح میں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

انتخابات میں قانونی  شکل میں ڈالے گئے 71 ملین ووٹوں کے ساتھ انتخابات کا فاتح میں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1523836
انتخابات میں دھاندلیاں ہوئی ہیں، فاتح میں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلیوں کا دعوی کیا اور کہا ہے کہ "انتخابات میں قانونی  شکل میں ڈالے گئے 71 ملین ووٹوں کے ساتھ انتخابات کا فاتح میں ہوں"۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی طرف سے جاری کئے گئے غیر سرکاری نتائج اور ڈیموکریٹ امیدوار جو بائڈن کے 290 نمائندوں کے ساتھ ملک کا نیا صد ر منتخب ہونے  کے اعلان  کے بعد ریپبلکنز کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر سے بیان جاری کیا ہے۔

ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ مبصرین کو ووٹوں کے گنتی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان انتخابات کو قانونی شکل میں ڈالے گئے 71 ملین ووٹوں کے ساتھ میں نے جیتا ہے۔

انتخابات میں دھاندلی کے دعوے سے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈاک کے ذریعے کئی ملین ووٹ ایسے افراد کو بھیجے گئے جنہوں نے ایسی کوئی طلب نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 71 ملین قانونی شکل  میں ڈالے گئے ووٹ کسی بر سر اقتدار صدر کے حاصل کردہ سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔

اپنی ٹویٹ کے ساتھ ٹرمپ نے اس جملے کا بھی اضافہ کیا ہے کہ " انتخابات سے متعلق دھاندلیوں کا دعوی بحث کے لئے کھُلا ہے۔

جو بائڈن کی طرف سے فتح  کے بارے میں جاری کردہ بیان کے جواب میں تحریری بیان میں بھی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات ابھی ختم نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"جب تک  امریکی عوام  کا منصفانہ گنتی اور  جمہوریت کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا میں  ہتھیار نہیں ڈالوں گا"۔



متعللقہ خبریں