امریکہ: بائڈن کا وکٹری خطاب، میں تقسیم کرنے والا نہیں متحد کرنے والا صدر ہوں گا: بائڈن

میں ملک کو سرخ یا نیلی ریاستوں کے طور پر دیکھنے والا نہیں امریکہ کی حیثیت سے دیکھنے والا صدر بنوں گا: جو بائڈن

1523806
امریکہ: بائڈن کا وکٹری خطاب، میں تقسیم کرنے والا نہیں متحد کرنے والا صدر ہوں گا: بائڈن

امریکہ میں 3 نمبر کو منعقدہ 59 ویں صدارتی  انتخابات میں کامیابی کے بعد جو بائڈن امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

بائڈن نے اپنی نائب، بھارت اور کریبئین النسل، کاملہ ہیرس  کے ہمراہ ریاست ڈیلیوئیر  کے شہر ولمنگٹن  سے وکٹری خطاب کیا۔

خطاب میں بائڈن نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابل فخر ہے ۔ وہ ملک کو سرخ یا نیلی ریاستوں کے طور پر  دیکھنے والے نہیں امریکہ کی حیثیت سے دیکھنے والے اور دھڑے بنانے والے نہیں متحد کرنے والے صدر ہوں گے۔

بائڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹروں کو جس مایوسی کا سامنا ہوا ہے میں اسے سمجھ رہا  ہوں، مجھے بھی دو دفعہ ناکامی ہوئی لیکن اس وقت ہمیں ایک دوسرے کو موقع دینا چاہیے۔ یہ وقت سخت بیانات کو ایک طرف رکھ کر ایک دوسرے کی بات سننے اور تناو میں کمی کرنے کا وقت ہے۔ہمیں اپنے حریفوں کو دشمن کی نگاہ  سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ وہ ہمارے دشمن نہیں بلکہ امریکی ہیں۔

بائڈن نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کی جائے ، اقتصادیات کو بحال کیا جائے ، منّظم نسلیت پرستی کی بیخ کنی کی جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 20 جنوری 2021 کو میں کورونا وائرس وباء کے خلاف ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کروں گا۔

نائب صدر کاملہ ہیرس نے بھی اپنےخطاب میں کہا ہے کہ وہ اس مقام کے لئے منتخب ہونے والی پہلی خاتون  ہو سکتی ہیں لیکں آخری نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں