سینیگال، غیر قانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش میں ہونے والی بوٹ غرقاب

بوٹ پر 200 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے ابتک 140 کی نعشوں تک رسائی ممکن بن سکی ہے

1518871
سینیگال، غیر قانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش میں ہونے والی بوٹ غرقاب

سینیگال میں گزشتہ ہفتے رونما ہونے والے  بوٹ  کے حادثے میں کم از کم 140 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الا اقوامی  ہجرت تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ سینیگال سے اسپین جانے  کے لیے   رختِ سفر باندھنے والی بوٹ پر تقریباً 200 مسافر سوار تھے  ، جبکہ ابتک 140 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ سال 2020 میں رونما ہونے والا غیر قانونی نقل مکانی کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔

اسپین کو جانے کی کوشش میں ہونے والی یہ بوٹ 24 اکتوبر کو انجن کی خرابی کے باعث دکار سے 80 کلو میٹر کے فاصلے پر غرقاب ہو گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں