ویتنام: سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

ویتنام میں کل سے جاری مالوو سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

1518037
ویتنام: سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

ویتنام میں کل سے جاری مالوو سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔

قدرتی آفات کنٹرول مرکز  انتظامی کمیٹی  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کل صوبہ کووانگ نام میں طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد رہائشی مقامات مٹی تلے دب گئے ہیں۔

آفت زدہ علاقے سے  مزید 6 لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے جبکہ 64 افراد لاپتہ ہیں۔

تقریباً 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہےاور اسکولوں اور کاروباری مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

150 کلو میٹر کی رفتار سے آنے والے اس سمندری طوفان میں کل بھی 2 افراد ہلاک  اور  ہوا کی شدت سے ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 26 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں