امریکہ: متعدد ریاستوں میں انتخابی عمل شروع، 56 ملین رائے دہندگان نے ووٹ کا استعمال کیا

اڑتیس ملین سے زائد افراد نے ڈاک کے ذریعے اور 17 ملین نے پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر ووٹ ڈالا

1515440
امریکہ: متعدد ریاستوں میں انتخابی عمل شروع، 56 ملین رائے دہندگان نے ووٹ کا استعمال کیا

امریکہ میں 3 نومبر کو متوقع صدارتی انتخابات کے دائرہ کار میں متعدد ریاستوں میں قبل از وقت انتخابی عمل شروع ہو گیا ہے اور اس وقت تک 56 ملین رائے دہندگان نے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے قبل از وقت ووٹنگ کے بارےمیں معلومات  پر مبنی "امریکہ انتخابی پروجیکٹ" نامی انٹر نیٹ سائٹ کے مطابق ڈاک اور بیلٹ بکسوں پر ووٹ کے ذریعے 56 ملین سے زائد رائے دہنگان  نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔

اڑتیس ملین سے زائد افراد نے ڈاک کے ذریعے اور 17 ملین نے پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر ووٹ ڈالا ہے۔

نیویارک میں قبل از وقت انتخابی عمل شروع ہو گیا ہےاور متعدد انتخابی مراکز کے سامنے طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے بھی نیو یارک کے مرکز میں صبح سویرے سے ووٹ ڈالنے والوں کا رش  لگ گیا اور ووٹروں کی بھاری تعداد دن بھر جاری رہی۔

انٹر نیٹ سائٹ کی منتظم فلوریڈا یونیورسٹی سے انتخابات کے ماہر  پروفیسر مائیکل میک ڈونلڈ نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈاک کے ذریعے اور متعدد ریاستوں میں معینہ وقت سے قبل ووٹ ڈالنے کی اجازت  ووٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنے والا بنیادی عنصر ہے۔

 پروفیسر میک ڈونلڈ نے انتخابی اوسط کے حوالے سے کہا تھا کہ انتخابات میں 150 ملین ووٹ استعمال کئے جا سکتے ہیں اور یہ شرح ملک میں رائے دہندگان کے 65 فیصد  کے مساوی ہے۔

انہوں نے 1908 سے لے کر اب تک انتخابات  میں  بلند ترین شرکت کی توقع کا بھی اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں