امریکہ، سیاہ فام نوجوان کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف مظاہرے جاری

ایک 17 سالہ نوجوان ماہ فروری میں  مسروقہ  اسلحہ کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کے وقت  پولیس اہلکار جوزف کی گولی سے ہلاک ہو گیا تھا

1506753
امریکہ، سیاہ فام نوجوان کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف مظاہرے جاری

امریکی ریاست وسکونسن میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام نوجوان کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کرنے کے  نتیجے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 28 افراد زیر حراست لے لیے گئے۔

وسکونسن محکمہ پولیس نے اپنے اعلان میں بتایا ہے کہ مل واؤکی شہر میں 17 سالہ ایلون کول نامی ایک نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس اہلکار  جوزف مینسا کے خلاف احتجاج کے لیے تین دن  سے تواتر سے جاری مظاہروں  کی تیسری شب   28 افراد کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول میں لینے کے لیے آج اور کل شام مقامی وقت کے مطابق سات بجے  کرفیو  نا فذ ہو گا۔

خیال رہے کہ ایک 17 سالہ نوجوان ماہ فروری میں  مسروقہ  اسلحہ کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کے وقت  پولیس اہلکار جوزف کی گولی سے ہلاک ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں