امریکہ میں دو ماہ بعد اوپر تلے تین دن یومیہ کورونا مثبت آنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

فرانس میں مزید54 اموات سے مجموعی جانی نقصان 32 ہزار 684 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 896 نئے کیسسز

1506776
امریکہ میں دو ماہ بعد اوپر تلے تین دن یومیہ کورونا مثبت آنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں جانی نقصان ایک ملین 78 ہزار تک جا پہنچا جبکہ 37 ملین 4 لاکھ 79 ہزار افراد اس مہلک وائرس کی زد میں  آئے ہیں۔

وبا کے مرکز متحدہ امریکہ میں کووڈ ۔ 19 سے جانی نقصان 2 لاکھ 19 ہزار 282  جبکہ 71 لاکھ ابتک اس وائرس  سے متعارف ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں تقریباً 2 ماہ بعد اوپر تلے تین دنوں تک یومیہ نئے واقعات کی تعداد 50 ہزار سے زائد رہی ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ۔19  کے علاج معالجے کے بعد وائٹ ہاؤس کے باغیچے میں   منعقدہ ایک سرگرمی میں سینکڑوں امریکیوں کو یکجا کیا۔  جس پر میڈیا نے ٹرمپ کے تا حال وائرس سے پوری طرح  صحت یاب نہ ہونے کے باوجود اس قسم کی سرگرمی کا اہتمام کرتے ہوئے عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر نکتہ چینی کی ہے۔

برازیل میں   عام وبا سے ابتک ڈیڑہ لاکھ 236 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں تو ملک میں 50 لاکھ سے زائد افراد  وائرس  میں مبتلا ہوئے ہیں۔

کووڈ۔19 سے 83 ہزار 642 ہلاکتیں ہونے والے میکسیکو میں  متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار تک ہو گئی۔

فرانس میں مزید54 اموات سے مجموعی جانی نقصان 32 ہزار 684 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 896 نئے کیسسز کے ساتھ مجموعی متاثرین کیتعداد 7 لاکھ 19 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

یہ تعداد یورپ بھر میں  ابتک کی یومیہ سب سے بڑی تعداد ہے جس نے مزید خدشات پیدا کیے ہیں۔

وبا سے ابتک 36 ہزار 140 افراد کی اموات اور ساڑھے تین لاکھ کے متاثر ہونے والے اٹلی میں حکومت کے کووڈ۔19 اقدامات اور وبا کے دوران مالی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

بعض دیگر ممالک میں عام وبا سے جانی نقصان کچھ یوں ہے:

برطانیہ: 43 ہزار 760، پیرو: 33 ہزار 223، اسپین: 32 ہزار 929، کولمبیا : 27 ہزار 660، ارجنٹائن: 23 ہزار 581، چلی: 13 ہزار 272، ایکواڈور 12 ہزار 188 اور بیلجیم: 10 ہزار 175۔

 



متعللقہ خبریں