کیا ہم جھڑپیں روک سکیں گے، دیکھتے ہیں: ٹرمپ

اس علاقے کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں لیکن کیا ہم جھڑپوں کو روک سکیں گے۔یہ وقت بتائے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1498451
کیا ہم جھڑپیں روک سکیں گے، دیکھتے ہیں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے نوگورنو کارا باخ کے علاقے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جھڑپوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اس علاقے میں ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں ۔ کیا ہم ان جھڑپوں کو روک سکیں گے؟ دیکھتے ہیں"۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "وہاں کے حالات ہمارے علم میں ہیں۔ ہم صورتحال پر محتاط نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ" اس علاقے کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں لیکن کیا ہم جھڑپوں کو روک سکیں گے۔یہ وقت بتائے گا"۔

واضح رہے کہ کل صبح کے وقت آرمینیا ۔آذربائیجان فرنٹ لائن پر آرمینی فورسز کی طرف سے آذربائیجان کی شہری آبادی پر فائرنگ کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہو گیا تھا۔

بعد ازاں آذربائیجان نے جوابی حملوں کا آغاز کر دیا  اور بعض رہائشی علاقوں کو آرمینیا کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔



متعللقہ خبریں