طیارے میں پیدائش، نو مولود نے لائف لانگ فری ٹکٹ جیت لی

فضاء میں پیدا ہونے والے بچے نے زندگی بھر کے لئے مفت سفر کا حق جیت لیا

1494684
طیارے میں پیدائش، نو مولود نے لائف لانگ فری ٹکٹ جیت لی

فضاء میں پیدا ہونے والے بچے نے زندگی بھر کے لئے مفت سفر کا حق جیت لیا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے لئے محوِ پرواز ایجپٹ ائیر  کے طیارے نے   زچگی کا عمل شروع ہونے پر اپنی حاملہ یمنی مسافر خیام ناصر ناجی دابان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کے لئے جرمنی کے شہر میونخ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

لیکن ابھی طیارے نے لینڈنگ نہیں کی تھی کہ طیارے میں موجود ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش ہو گئی۔

مصر ہولڈنگ کے سربراہ  رُشدی زکریا نے ماں کو مبارکباد پیش کی اور طیارے میں پیدا ئش پر بچے کے لئے  عمر بھر کے لئے مفت سفر کا اعلان کیا ہے۔

تاہم کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مفت ٹکٹ صرف میونخ کی پروازوں کے لئے دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں