دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں بدستور برقرار

کووڈ۔19 کے مرکز امریکہ میں  کل ہلاکتوں کی تعداد میں گزشتہ ایام کے مقابلے میں کافی حد تک کمی کا مشاہدہ ہوا ہے

1494511
دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں بدستور برقرار

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مجموعی جانی نقصان 9 لاکھ 65 ہزار  سے تجاوز کر چکا ہے تو متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ تک ہو گئی ہے۔

 کووڈ۔19 کے مرکز امریکہ میں  کل ہلاکتوں کی تعداد میں گزشتہ ایام کے مقابلے میں کافی حد تک کمی کا مشاہدہ ہوا ہے، جہاں پر 294 اموات اور 33 ہزار 344 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں ابتک 2 لاکھ 5 ہزار  افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 330 مریضوں کے چل بسنے کے بعد وبا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 895 جبکہ متاثرین کی تعداد 45 لاکھ 50 ہزار تک ہو گئی ہے۔

میکسیکو میں ایک دن میں 235 اموات سے مجموعی جانی نقصان 73 ہزار 493 جبکہ واقعات کی تعداد 6 لاکھ 98 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں فرانس میں 12 اموات   اور 10 ہزار 569 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک  میں ابتک 31 ہزار 585 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں۔

جرمنی  میں جانی نقصان 9 ہزار 470 ہے ، کل ملک میں 1 ہزار 169 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے جہاں پر  اموات اور متاثرین کی یومیہ تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کل 18 اموات اور 3ہزار 899 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی جو کہ ایک وقت میں کورونا فہرست میں اول نمبر پر تھا اب 20 ویں نمبر پر آچکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15اموات اور 1 ہزار587 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کووڈ۔19 سے  پیرو میں 31 ہزار 369، کولمبیا میں 24 ہزار 208، ارجنٹائن میں 13 ہزار 53، چلی میں 12 ہزار 286 اور ایکواڈور میں 11 ہزار 90 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں