نیپال: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 6 افراد ہلاک 26 لاپتہ

نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 26 لاپتہ ہو گئے

1489666
نیپال: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 6 افراد ہلاک 26 لاپتہ

نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 26 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

نیپال حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو سے 120 کلو میٹر مشرق میں واقع گاوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد  گھر مٹّی کے تودے تلے دب گئے  ہیں۔

امدادی ٹیموں نے ملبے سے 6 لاشیں نکالی ہیں جبکہ 26 افراد لاپتہ ہیں۔

وزارت داخلہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے  اموات کی تعداد 351 تک پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز: #نیپال

متعللقہ خبریں