سوڈان میں سیلاب ،ہلاکتوں کی تعداد 102 ہو گئی

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 18 صوبوں میں سے 16 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے  اور  دریائے نیل کی سطح میں بھی 18 میٹر تک بلندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

1487022
سوڈان میں سیلاب ،ہلاکتوں کی تعداد 102 ہو گئی

سوڈان میں سیلاب  کے نتیجے میں طغیانی آنے سے اب تک 102 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 شہری دفاعی ادارہ کے مطابق،دارالحکومت خرطوم  کے شمال میں واقع ایک دیہات  پورا پانی میں ڈوب چکا ہے جس سے لوگوں  کے گھر بار تباہ ہو گئے ہیں۔

 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 18 صوبوں میں سے 16 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے  اور  دریائے نیل کی سطح میں بھی 18 میٹر تک بلندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ ملکی  دفاعی و سلامتی کونسل نے  گزشتہ دنوں اس آفت کے باعث  3 ماہ کے  لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں