ہندوستان میں وائرس کا پھیلاؤ بام ِ عروج پر

اسرائیل میں ایک دن میں 3 ہزار نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملکی انتظامیہ نے 30 اضلاع میں قرنطینہ پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے

1484794
ہندوستان میں وائرس کا پھیلاؤ بام ِ عروج پر

ہندوستان میں مزید1 ہزار 96 افراد  کی ہلاکتوں سے  مجموعی جانی نقصان 68 ہزار 569 تک بڑھ گیا۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 ہزار 341 نئے کیسسز رپورٹ ہو ئے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 40 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

روس میں ایک دن میں 121 اموات کے بعد  ہلاکتوں کی کل تعداد 17 ہزار 649  ہو گئی ہے تو  5 ہزار 110 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔  اس طرح 15 اگست کے بعد دوبارہ سے ملک میں یومیہ نئے مریضوں کی تعداد  5 ہزار کی حد کو عبور کر گئی ہے۔

افریقہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 296 ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 30 ہزار 776 ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقہ میں 14 ہزار 563 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔  جس کے بعد مصر کا نمبر آتا ہے۔

اسرائیل میں ایک دن میں 3 ہزار نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملکی انتظامیہ نے 30 اضلاع میں قرنطینہ پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔  ان مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ  اور اسکول بند رہیں گے اور محض تندور اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

چین میں 25، جبکہ جنوبی کوریا میں 198 مریضوں میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں