نیو یارک میں مسلح پر تشدد واقعات کا سبب کورونا ہے: ناظم بلدیہ

نیو یارک کے ناظم بلدیہ بل ڈی بلاسیو  نے  کہا ہے کہ ان واقعات میں اضافہ کورونا کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ اس وبا نے ہماری پولیس کو تشدد اور نسل پرستی کے خلاف مصروف رکھا ہے

1484255
نیو یارک میں مسلح پر تشدد واقعات کا سبب کورونا ہے: ناظم بلدیہ

 امریکی  شہر نیو یارک میں مسلح تشدد کا استعمال  اگست  سن 2019 کے مقابلے میں  سال رواں کے اسی عرصے   میں  دو گنا بڑھ چکا ہے۔

 نیو یارک پولیس کے مطابق ، شہر میں گزشتہ سال اگست میں   مسلح پر تشدد واقعات کی تعداد 91 تھی  جو کہ اس سال  اسی مہینے میں بڑھ کر 242 تک جا پہنچی ہے۔

 نیو یارک میں مئی  سے اب تک کل 791 مسلح پر تشدد واقعات ہوئے جن میں قتل کی وارداتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 ناظم بلدیہ بل ڈی بلاسیو  نے  کہا ہے کہ ان واقعات میں اضافہ کورونا کی وجہ سے ہوا ہے ،اس وبا نے ہماری پولیس کو تشدد اور نسل پرستی کے خلاف مصروف  رکھا ہے ۔

دوسری جانب امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی اس قسم کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں