چلی میں اوپر تلے دو شدید زلزلے

زیر زمین 35 کلو میٹر کی گہرائی میں آنے والے لزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں

1482885
چلی میں اوپر تلے دو شدید زلزلے

جنوبی امریکی ملک چلی میں چند منٹ کے وقفے سے بالترتیب 6.8 اور 6.3 کی شدت کے زلزلے آئے ہیں۔

امریکی جیالوجی ریسرچ سنٹر  کی اطلاع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 12 بجے رونما ہونے 6.8 کی شدت کے زلزلے کا مرکز والینار شہر   سے 78 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔ جس کے چند منٹ بعد ہی  اسی مقام پر 6.3 کی شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔

زیر زمین 35 کلو میٹر کی گہرائی میں آنے والے لزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب سماجی میڈیا پر دکھائی دینے والے مناظر میں  دکانوں کے ریکس پر موجود  سامان  کے زمین پر گرنے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں