مغربی ممالک میں کورونا وائرس کی یومیہ رپورٹ

آسڑیلیا میں ایک دن میں 549 افراد میں کورونا کی تشخیص  سے وبا کے آغاز سے ابتک   یومیہ سب سے زیادہ واقعات کی تعداد ریکارڈ کی گئی

1462569
مغربی ممالک میں کورونا وائرس کی  یومیہ رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 52 ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے تو اس موذی مرض کی نشاندہی ہونے والے افراد  کی تعداد 1کروڑ 65 لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے۔  اسی دوران 1 کروڑ   مریض روبہ صحت بھی ہوئے  ہیں۔

امریکہ میں کل وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی کا مشاہدہ ہوا ہے، جوکہ 451 تک رہی ہے، اس سے قبل یہ تعداد یومیہ ایک ہزار کے قریب تھی۔ ملک میں کل 56 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

برازیل  میں 24 گھنٹوں میں 556  افراد  کے کورونا سے ہلاک ہونے والے  برازیل میں مجموعی جانی نقصان 87 ہزار  52 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 19 ہزار تک ہو گئی ہے۔

میکسیکو میں کل 304 افراد کی ہلاکتوں سے کل جانی نقان 43 ہزار 680 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 480 کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

برطانیہ میں ابتک 45 ہزار 752 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو  تین لاکھ کے قریب اس کی زد میں آئے ہیں۔

اسپین میں 28 ہزار 432 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں تو   ملک نے کچھ مدت کے لیے  اس حوالے سے رپورٹ جاری کرنے کے عمل کو روک دیا ہے۔

فرانس میں 30 ہزار 192 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، لیکن اب ملک میں وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

آسڑیلیا میں ایک دن میں 549 افراد میں کورونا کی تشخیص  سے وبا کے آغاز سے ابتک   یومیہ سب سے زیادہ واقعات کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے تو میلبورن میں وائرس سے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، ملک میں مجموعی جانی نقصان 161 ہے۔

نیو زی لینڈ میں 24 گھنٹوں میں 550 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تا ہم کسی میں بھی وائرس کی نشاندہی نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں