امریکہ، مظاہرین کے مطالبے پر کولمب کے مجسمے ہٹا دیے گئے

مقامی عوام کی نسل کشی کرنے کا الزام عائد ہونے والے اطالوی   شہری کولمب کے مجسمے کے سامنے گزشتہ ہفتے مظاہرین یکجا ہوئے تھے

1461630
امریکہ، مظاہرین کے مطالبے پر کولمب کے مجسمے ہٹا دیے گئے

امریکی شہر شگاگو میں کرسٹوف کولمب کے 2 مجسموں کو بلدیہ میئر کے حکم پر ہٹا دیا گیا ۔

افریقی نژاد جیورج فلائڈ  کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے نسل پرستی کے خلاف مظاہروں  کے بعد امریکہ میں نصب بعض شخصیات کے مجسموں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

مقامی عوام کی نسل کشی کرنے کا الزام عائد ہونے والے اطالوی   شہری کولمب کے مجسمے کے سامنے گزشتہ ہفتے مظاہرین یکجا ہوئے تھے ، انہوں نے مجسمے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس دوران ان کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

بلدیہ میئر لائٹ فٹ  نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے مجسمے کو ہٹائے جانے کی کوشش  کے بعد  کولمب کے مجسمے کو عارضی طور پر اس کے مقام سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں