آرمینیا: ہمیں ترکی کی طرف سے کسی ممکنہ مداخلت کا اندیشہ ہے

ہمیں آذربائیجان۔آرمینیا جھڑپوں میں ترکی کی طرف سے کسی ممکنہ مداخلت کا اندیشہ ہے: وزیر خارجہ زوہراب مناتساکانیان

1460099
آرمینیا: ہمیں ترکی کی طرف سے کسی ممکنہ مداخلت کا اندیشہ ہے

آرمینیا کے وزیر خارجہ زوہراب مناتساکانیان نے کہا ہے کہ ہمیں آذربائیجان۔آرمینیا جھڑپوں میں ترکی کی طرف سے کسی ممکنہ مداخلت کا اندیشہ ہے۔

فرانس 24 کے لئے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ " کیا آپ اس جھڑپ میں زیادہ براہ راست شکل میں ترکی کی طرف سے مداخلت کا کوئی اندیشہ محسوس کر رہے ہیں؟" مناتساکانیان نے کہا ہے کہ " اصل میں ہم اس طرف سے لاپرواہی نہیں برت سکتے۔ یقیناً یہ پہلو اندیشے کا سبب بن رہا ہے"۔

مناتساکانیان نے آذربائیجان کے ساتھ امن مرحلے  کی حمایت کے لئے ایک اچھی بنیاد تشکیل دینے کی کوشش کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ آرمینی فوج نے 12 جولائی کو سرحدی علاقے تووز میں آذربائیجان  کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن میں توپ سے گولہ باری کی شامل تھی۔ آذربائیجان کی طرف سے جوابی کاروائی پر آرمینیا کو جانی نقصان کے ساتھ پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔

جھڑپ میں آذربائیجان کی طرف سے ایک لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

جھڑپیں اس کے بعد آنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں جن میں آذربائیجان فوج کی طرف سے ایک بریگیڈئیر سمیت 8 فوجی شہید ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں