تیونسی وزیراعظم الفخفاخ کا استعفی قبول کرلیا گیا ہے:حکومت کی تصدیق

واضح رہے کہ  مخلوط حکومت میں شامل جماعت حرکت النہضہ سے وزیراعظم الیاس فخ فاخ کے شدید اختلافات تھے اسی وجہ سے پارلیمان میں بھی ان کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ تا جا رہا تھا

1456778
تیونسی وزیراعظم الفخفاخ کا استعفی قبول کرلیا گیا ہے:حکومت کی تصدیق

تیونس کی حکومت نے وزیر اعظم الیاس فخ فاخ سے متعلق ایک بیان جاری کرکے ان کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔
 مخلوط حکومت میں شامل جماعت حرکت النہضہ سے وزیراعظم الیاس فخ فاخ کے شدید اختلافات تھے، اسی وجہ سے پارلیمان میں بھی ان کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ تا جا رہا تھا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف اداروں کے درمیان اختلافات سے بچنے اور اس بحران سے باہر آکر اپنے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
  تیونس کے صدر قیس سعید کو اب وزارت عظمی کے عہدے کے لیے کسی نئی شخصیت کو تلاش کرنا ہوگا جو نئی حکومت تشکیل دے سکے۔
سیاسی جماعتوں کے درمیان پارلیمان کے اندر شدید اختلافات کا مطلب یہ ہے کہ نئی حکومت کا قیام اتنا آسان نہیں ہوگا اور اگر نئی حکومت جلد ہی قائم نہ ہوسکی تو ممکن ہے کہ جلد ہی دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔
الیاس فخ فاخ نے پانچ ماہ قبل ہی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم حکومت کے قیام کے بعد سے ہی حرکت النہضہ کے ساتھ ان کی رسہ کشی جاری تھی۔
واضح رہے کہ  تیونس میں اسلامی جماعت النہضہ ہی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔  



متعللقہ خبریں