امریکہ: عدالت عالیہ نے قتل کے ایک اور مجرم کو موت کی سزا سنا دی

بتایا گیا ہے کہ 68 سالہ  ویسلے ایرا پرکے کو ریاست انڈیانا کی وفاقی جیل میں زہر کا انجکشن لگا کر موت کی نیند سلایا گیا

1456658
امریکہ: عدالت عالیہ نے  قتل کے ایک اور مجرم کو موت کی سزا سنا دی

امریکی انتظامیہ نے گزشتہ روز عدالت عالیہ سے اجازت ملنے کے بعد قتل کے ایک اور مجرم کو سزائے موت دے دی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران دوسرے قاتل کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 68 سالہ  ویسلے ایرا پرکے کو ریاست انڈیانا کی وفاقی جیل میں زہر کا انجکشن لگا کر موت کی نیند سلایا گیا۔
پرکے کو بدھ کو سزائے موت دی جانی تھی لیکن ایک ماتحت عدالت نے اس پر حکم امتناع جاری کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز عدالت عالیہ نے امتناع کو ختم کر کے سزا پر عملدرآمد کی اجازت دی تھی۔
ماتحت عدالت ک منصف  نے کہا تھا کہ پرکے کے وکیل کے ان دلائل کو سنا جانا چاہیے کہ وہ سزائے موت کے قابل نہیں ہے کیونکہ وہ اسے اپنے جرم کی سزا نہیں سمجھتا، وہ دماغی عارضے میں مبتلا ہے اور نسیان کی بیماری کی وجہ سے اس کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔
عدالت عالیہ کی  قدامت پسند اکثریت نے امتناع ختم کرنے کے فیصلے کے ساتھ تحریری رائے جاری نہیں کی۔
 یاد رہے کہ پرکے کو 2003 میں ریاست میسوری میں ایک نو عمر دوشیزہ جینیفر لانگ کو قتل اور لاش کے ٹکڑے کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جس  کے  بعد اس نے ایک 80 سالہ خاتون کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔



متعللقہ خبریں