ترکی: گشتی طیارہ پہاڑ سے ٹکراگیا،پائلٹوں سمیت 7 حفاظتی اہلکار شہید

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے پیش آیا  جس میں بد قسمت طیارہ کوہ آرتوس سے ٹکرا کر گر گیا

1456064
ترکی: گشتی طیارہ پہاڑ سے ٹکراگیا،پائلٹوں سمیت 7 حفاظتی اہلکار شہید

ترک ضلع وان میں ایک گشتی طیارہ گر گیا جس میں سوار 2 پائلٹوں سمیت 7 حفاظتی اہلکار شہید ہو گئے۔

 وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے پیش آیا  جس میں بد قسمت طیارہ کوہ آرتوس سے ٹکرا کر گر گیا ۔

 وزیر داخلہ نے شہدا کےلیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ  سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

 



متعللقہ خبریں