سعودی عرب میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

جانی نقصان 2 ہزار کے قریب پہنچ جانے والے بنگلہ دیش میں ابتک 1 لاکھ 47 ہزار افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے

1448824
سعودی عرب میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

تعداد ساڑھے 6 لاکھ ہو گئی۔

روس میں مہلک  وائرس ابتک 9 ہزار 859 جانیں لے چکا ہے، ملک میں 6 لاکھ 68 ہزار مریض وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 اموات  رپورٹ ہونے والے ایران میں مجموعی جانی نقصان 11 ہزار 260،  جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار  افراد  میں کورونا کا تعین ہوا ہے۔

سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد  2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں  وائرس سے 50 ہلاکتوں اور  ہزار 193 افراد میں وائرس میں  تشخیص ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جانی نقصان 2 ہزار کے قریب پہنچ جانے والے بنگلہ دیش میں ابتک 1 لاکھ 47 ہزار افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔

عراق میں کل 102 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں جبکہ 2 ہزار 312  افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے، ملک میں 56 ہزار سے زائد افراد کورونا سے نبرد آزما ہیں۔

جنوبی افریقہ میں یومیہ کیسسز کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی، ملک میں جانی نقصان 3 ہزار کےقریب  پہنچ  گیا ہے تو تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔

انڈونیشیا میں وائرس سے جانی نقصان 3 ہزار کی حد کو پار کر گیا ہے تو ملک میں 60 ہزار سے زائد کیسسز موجود ہیں۔

مصر ایسا ملک ہے جہاں پر وائرس  کے پھیلاؤ میں موسم گرما کی آمد کے بعد تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، متاثرین کی تعداد 73 ہزار کےقریب جبکہ اموات کی تعداد 3 ہزار 2 سو سے تجاز کر چکی ہے۔

اسرائیل میں وائرس کی دوسری لہر کے اعلان کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں