ٹویٹر نے صدر ٹرمپ کی ٹویٹ پر بین لگا دیا

ٹویٹر نے واشنگٹن کے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر "بُرے روّیے " کے ٹیگ کے ساتھ پابندی لگا دی

1442143
ٹویٹر نے صدر ٹرمپ کی ٹویٹ پر بین لگا دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فورم ٹویٹر نے دارالحکومت واشنگٹن کے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر "بُرے روّیے " کے ٹیگ کے ساتھ پابندی لگا دی ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر ٹرمپ نے، گذشتہ رات مظاہرین کے ایک گروپ کی طرف سے وائٹ ہاوس کے سامنے واقع لفائیٹے پارک میں سابق صدور میں سے انڈریو جیکسن کا مجسمہ توڑنے کی اور علاقے میں ایک خود مختار زون بنانے کی کوشش کے خلاف ٹویٹ کے ذریعے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ " جب تک میں آپ کا صدر ہوں واشنگٹن ڈی سی میں ہرگز خود مختار زون نہیں بنے گا۔ اگر مظاہرین نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو انہیں بھاری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا"۔

ٹویٹ سے تقریباً 5 گھنٹے بعد ٹویٹر نے "بُرے روّیے" کے ٹیگ کے ساتھ صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کو بین کر دیا۔

واضح رہے کہ ٹویٹر اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف ٹویٹ کے ساتھ " تشدد میں اضافہ کرنا" اور " زیرِ اثر میڈیا" جیسے ٹیگ لگا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں