میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ،5 افراد ہلاک

خبر کے مطابق، میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ آکسا اور میکسیکو سٹی میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے

1442141
میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ،5 افراد ہلاک

شمالی امریکی ملک  میکسیکو میں زلزلے کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق، میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ آکسا اور میکسیکو سٹی میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

امریکی ادارہ ارضیات کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز  اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔

دوسری جانب زلزلے کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔

زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بعض مقامات پر سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں 2017 میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 360 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔



متعللقہ خبریں