سعودی عرب نے بیرون ملک سے عازمینِ حج کو قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا

افغانستان میں 30 ہزار مصدقہ کیسسز سامنے آئے ہیں جو کہ مجموعی ٹیسٹ کا 50 فیصد ہیں، یہ شرح باعث خدشات ہے

1441511
سعودی عرب نے بیرون ملک سے عازمینِ حج کو قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا
SüPER FOTO KORONA İSPANYA.6.jpg
Afrika'da Korona.jpg
Turkiye koronavirus.jpg

سعودی عرب نے اعلان  کیا ہے کہ کووڈ۔19 وبا کی بنا پر  امسال  محض ملک میں مقیم انسانوں  کو حج  کرنے کی اجازت ہو گی اور بیرون ِ ملک سے عازمین ِ حج کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ اس ملک میں کورونا سے ابتک 1 ہزار 267 افراد ہلاک جبکہ 1 لاکھ 57 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 312 اموات ہونے والے بھارت میں مجموعی جانی نقصان 14 ہزار سے زیادہ جبکہ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

ایران میں ایک دن میں 119  ہلاکتیں اور 2 ہزار 573 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

1 لاکھ 16 ہزار کے قریب مصدقہ مریضوں کے حامل بنگلہ دیش میں ایک دن میں مزید 38 افراد وائرس سے شکست کھا گئے۔

جنوبی افریقہ میں ایک  دن میں 61 اموات کے ساتھ مجموعی طور پر 1 ہزار 991 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو ملک میں 1 لاکھ 2 ہزار مریض وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

قطر  میں مصدقہ کیسسز  کے اعتبار سے  جانی نقصان انتہائی محدود سطح تک رہا  ہے، یہاں پر 99 افراد وائرس سے  جان بحق ہوئے ہیں۔

کل 85 اموات ہونے والے مصر میں 57 ہزار مریض وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

عراق میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67 افراد جان کی بازی ہارے ہیں تو مجموعی مریضوں کی تعداد 33 ہزار کے قریب ہے۔

افغانستان میں 30 ہزار مصدقہ کیسسز سامنے آئے ہیں جو کہ مجموعی ٹیسٹ کا 50 فیصد ہیں ، جس کے مطابق ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کے کافی زیادہ ہونے کے خدشات  پیدا ہوئے ہیں۔

نائجیریا میں  کل 7 افراد ہلاک ہونے سے وائرس کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 525 جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار تک ہو گئی ۔

 



متعللقہ خبریں