مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو فی الفور ممکن بنایا جائے

بھارت سے علاقے کے ڈیموگرافیک ڈھانچے کو بدلنے سے گریز کرنے اور تنازعات کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے دائرہ عمل میں حل کرنے کی اپیل

1441670
مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو فی الفور ممکن بنایا جائے

اسلامی تعاون تنظیم  نے جموں و کشمیر  کے معاملے میں پر امن حل  تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

تنظیم  کے رابطہ گروپ کے ویڈیوکانفرس کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں ترکی، آذربائیجان ، نائجر، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرا خارجہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد  جاری کردہ تحریری اعلان میں  مقبوضہ کشمیر مسئلے کے پر امن حل کی اپیل کرتے ہوئے  تنظیم کی علاقائی عوام کے شانہ بشانہ  ہونے پر زور دیا گیا۔

اعلامیہ میں اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش   سے  بھارت کو اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرنے اور علاقے کی صورتحال  میں بہتری لانے کے لیے ڈائیلاگ کے قیام کی اپیل  کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں جموں و کشمیر میں  جاری ناکہ بندی  کے فی الفور خاتمے اور  بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت   پر  زور دیا گیا ہے اور  بھارت سے علاقے کے ڈیموگرافیک ڈھانچے کو بدلنے سے گریز کرنے اور تنازعات کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے دائرہ عمل میں حل کرنے کی سفارش بھی  گئی ہے۔

تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد الا اسیمن نے بھی عالمی برادری  کی جانب سے  سالہا سال سے مسترد کیے جانے والے کشمیریوں کے حقوق  کی فراہمی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے  کے تقاضے کو بھی پیش کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں