بھارت میں کورونا وائرس سے یومیہ ہلاکتوں میں یک دم اضافہ

چین میں کورونا کی دوسری لہر کے خوف نے دوبارہ اسکولوں کو بند کرا دیا

1437700
بھارت میں کورونا وائرس سے یومیہ ہلاکتوں میں یک دم اضافہ

بھارت  میں وائرس سے یومیہ ہلاکتیں ریکارڈ تعداد 2 ہزار 6 تک جا پہنچیں، جس کے بعد ملک میں جانی نقصان 12 ہزار کے قریب جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں  ایک تھوک مارکیٹ  کے علاقے میں کورونا وائرس کے کیسسز میں اضافے کے باعث  شہر میں خطرے کی سطح کو بڑھاتے ہوئے  تمام تر اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا  گیا۔بیجنگ میں 12 جون سے ابتک تعین کردہ متاثرین کی تعداد 106 تک جا پہنچی تھی۔

ایران میں  بھی وائرس کے زور میں دوبارہ سے تیزی آنے کا مشاہدہ ہو رہا ہے، ایک دن میں مزید 115 افراد وائرس کا نشانہ  بنے ہیں تو ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار سے  زائد ہے۔

افغانستان میں  ابتک 491 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں تو متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے بڑھ  چکی ہے۔

جنوبی کوریا میں مزید 43 کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کے بعد متاثرین کی تعداد 12 ہزار 198 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  53 ہلاکتوں کی اطلاع ہونے والے بنگلہ دیش  نے بھی  مصدقہ مریضوں کے اعتبار سے چین کو  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  ملک میں 94 ہزار 481 مریض وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

شرح اموات  کے اعتبار سے خوش قسمت سعودی عرب میں ایک  دن میں  4 ہزار 267 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں،   عالمی کرونا فہرست میں یہ پاکستان کے بعد 16 ویں نمبر  پر ہے۔

قطر میں یومیہ نئے مریضوں کی تعداد میں کافی حد تک گراوٹ کا مشاہدہ ہورہا ہے تو مجموعی متاثرین 82 ہزار سے زائد ہیں۔

مصر میں  کل مزید 94 افراد وائرس سے شکست کھا گئے ، ملک میں 68 معالجین سمیت 1 ہزار 766 افراد وائرس  کا نشانہ بن چکے ہیں۔  متاثرین کی تعداد 47 ہزار سے زائد ہے۔

اسرائیل میں ایک دن میں 299 نئے کیسسز سامنے  کے ساتھ ملک میں 22 اپریل سے ابتک  سب سے زیادہ تعداد میں یومیہ  متاثرین کا تعین ہوا ہے۔  جو کہ وائرس کی دوسری لہر آنے کے اندیشوں کا موجب بنا ہے۔

جنوبی افریقہ میں  24 گھنٹوں میں 57 اموات اور 2 ہزار 800 نئے کیسسز کی اطلاعات ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں