روس: ہم نیٹو کے مقابل ضروری حفاظتی اقدامات کرنے پر مجبور ہیں

نیٹو کا فوجی انفراسٹرکچر روس کی سرحدوں تک پھیل رہا ہے جس کے مقابل ہم ضروری اقدامات کرنے پر مجبور ہیں: پیسکوف

1437163
روس: ہم نیٹو کے مقابل ضروری حفاظتی اقدامات کرنے پر مجبور ہیں

روس کے صدارتی دفتر کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو کا فوجی انفراسٹرکچر روس کی سرحدوں تک پھیل رہا ہے جس کے مقابل ہم ضروری اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو سے جاری کردہ بیان میں نیٹو کی طرف سے یوکرائن کو بہتر مواقع کے حامل ساجھے دار کی حیثیت دئیے جانے کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا نہیں خیال کہ یہ اقدام یورپ میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے میں کوئی کردار ادا کرے گا۔

نیٹو کے اپنے فوجی انفراسٹرکچر کو روس کی سرحدوں تک وسیع کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوِئے پیسکوف نے کہا ہے کہ " اس کے مقابل ہم اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے پر مجبور ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو مختلف طریقوں سے نئے ممالک کو اپنے اندر ضم کر رہا ہے اور ہم اس مرحلے پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نیٹو نے یوکرائن کو "بہتر مواقع کے حامل شراکت دار" کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور یوکرائن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔


ٹیگز: #روس , #نیٹو

متعللقہ خبریں