"بدعنوانی کا الزام" کرغزوزیراعظم نے استعفی دے دیا

وزیراعظم عابل غازیف نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ  براڈ بینڈ فریکوئنسی کی تجدید میں بدعنوانی کے بے بنیادالزامات لگنے پر میں  استعفی دے رہا ہوں اور امید کرتا ہوں میرے خلاف  اس واقعے کی تفتیش منصفانہ  ہوگی

1436767
"بدعنوانی کا الزام" کرغزوزیراعظم نے استعفی دے دیا

 کرغزستان کے وزیراعظم محمد علی عابل غازیف نے بد عنوانی کے الزامات لگنے پر استعفی دے دیا ۔

عابل غازیف نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ  براڈ بینڈ فریکوئنسی کی تجدید میں بدعنوانی کے بے بنیادالزامات لگنے پر میں  استعفی دے رہا ہوں اور امید کرتا ہوں میرے خلاف  اس واقعے کی تفتیش منصفانہ  ہوگی ۔

 واضح رہے کہ کرغزستان میں بعض اعلی عہدے داروں کے خلاف براڈ بینڈ فریکوئنسی  کے  معاملے میں خرد برد کرتےہوئے  قومی خزانے کو نقصان  پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

  بتایا گیا ہے کہ ایک ٹیلی فون کمپنی  نے کیبل ٹی وی کمپنی سے  10 لاکھ 800 ڈالر کے عوض فریکوئنسی  کا لائسنس  تجدید کےلیے حاصل کیا تھا جس میں قومی خزانے کو 67 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

 



متعللقہ خبریں