نیم خود مختارصومالی لینڈ نے صومالیہ سے آزادی کا پھر مطالبہ کر دیا

حکومت جبوتی کی میزبانی  میں صومالیہ-صومالی لینڈ مذاکرات میں صومالی لینڈ کےصدر موسی بیہی عابدی نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کےملک کی خود مختاری کو تسلیم کی جائے

1436410
نیم خود مختارصومالی لینڈ نے صومالیہ سے آزادی کا پھر مطالبہ کر دیا

 صومالیہ میں طویل عرصے سے سیاسی بحران کے شکار نیم خودمختار علاقےصومالی لینڈ نے دوبارہ سے خود مختاری کا مطالبہ کر دیا ۔

 حکومت جبوتی کی میزبانی  میں صومالیہ-صومالی لینڈ مذاکرات میں صومالی لینڈ کےصدر موسی بیہی عابدی نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کےملک کی خود مختاری کو تسلیم کی جائے۔

 صدر نے کہا کہ ہماری عوام  طویل عرصے سے اپنی آزادی کو تسلیم کر چکی ہے ،دوسری جانب صومالی صدر محمد عبداللہ فرماجو نے کہا ہے کہ ان کی مذاکرات میں شمولیت کا مقصد دراصل عوام کی ترقی و خو شحالی پر مبنی ہے۔

 اجلاس کے بعد ایک پریس بیان میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے  کےلیے ایک مشترکہ تکنیکی کمیٹی کا قیام عمل میں لاتےہوئے مذاکراتی دور دوبارہ سے شروع کیا جائے۔

یہ کمیٹی  سیاسی مسائل اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ  جبوتی  تکنیکی پیش رفت کےلیے بین الوفود مذاکرات میں شامل ہوگا۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں