ملائیشیا نے 300 اراکان مسلمان پناہ گزینوں کی ملائشیا داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

ملائیشین کوسٹ گارڈ کے بیان کے مطابق ، تقریبا  300 افراد پر مشتمل جہاز ، جو 3 ماہ تک کھلے سمندر میں موجود تھا  ، کو رواں ہفتے اس وقت روکا گیا جب وہ ملائشیا کے ساحل کے قریب پہنچنے ہی والا تھا

1434622
ملائیشیا نے 300 اراکان مسلمان پناہ گزینوں کی  ملائشیا داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

بحری جہاز کے ذریعہ ملائشیا پہنچنے کی کوشش کرنے والے تقریبا  300 اراکان پناہ گزینوں کو اس وقت  واپس ان کے ملک دھکیل دیا گیا  جب وہ ملائیشیا  داخل  ہورہے تھے۔

ملائیشین کوسٹ گارڈ کے بیان کے مطابق ، تقریبا  300 افراد پر مشتمل جہاز ، جو 3 ماہ تک کھلے سمندر میں موجود تھا  ، کو رواں ہفتے اس وقت روکا گیا جب وہ ملائشیا کے ساحل کے قریب پہنچنے ہی والا تھا۔

جہاز  کے  اس ہفتے ملائیشیا کے علاقائی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش  پر کوسٹ گارڈ نے  اس   بحری جہاز  کو واپس بھیجنے پر مجبور کردیا ۔

بحری جہاز کے اراکان پناہ گزینوں   کو   کس ملک  لے جانے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

ملائیشیا نے 9جون کو سمندر کے راستے جزیرہ لنکاوی میں داخل ہونے والے 269 اراکان پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

اس واقعے کے بعد ، ملائشیا کی حکومت نے بنگلہ دیش سے اراکان پناہ گزینوں کو  بحری راستے ملائیشیا آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں