افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات عنقریب ہوں گے، زالمائے

امریکہ:  ہم طالبان اور افغان حکومت کے مابین جاری قیدیوں کے  مبادلے   کا عمل قلیل مدت میں پورا ہونے کے خواہاں ہیں

1434705
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات عنقریب ہوں گے، زالمائے

متحدہ امریکہ  نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زالمائے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا عنقریب آغاز ہوگا۔

خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ  ہم طالبان اور افغان حکومت کے مابین جاری قیدیوں کے  مبادلے   کا عمل قلیل مدت میں پورا ہونے کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین ہدف کے افغانی فریقین کےد رمیان مذاکرات کا آغاز ہونے کا ذکر کرنے والے خلیل زاد  کا کہنا  ہے کہ اس ہدف کو عنقریب پا لیا جائیگا۔

ان کا کہنا  تھا کہ سلسلہ امن کو کمزور بنانے کے خواہاں بعض افراد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا اور اب تک کے تمام تر امور میں مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں