چین، موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے اموات

قدرتی آفت سے 1300 مکانات زمین بوس  ہوئے ہیں تو ملک کو 4 ارب یووان کا مالی نقصان پہنچا ہے

1433351
چین، موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے اموات

چین کے جنوبی علاقوں میں ایک  ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ہنگامی صورتحال  کے ادارے کے اعلان کے مطابق ملک کے گوانگشی چوانگ خود مختار علاقے میں  6 افراد ہلاک  جبکہ متعدد لا پتہ ہو گئے۔ ہونان صوبے میں 7 افراد جبکہ گیوئچو میں 8 افراد ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

شن ہوا ایجنسی کی خبر کے مطابق 2 جون سے ملک میں  بارشوں اور سیلاب کے باعث 2 لاکھ 28 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔

اس دوران 1300 مکانات زمین بوس  ہوئے ہیں تو ملک کو 4 ارب یووان کا مالی نقصان پہنچا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں