جارج فلائیڈ کی آخری رسومات

جارج فلائیڈ کا تابوت ایک چرچ میں رکھا گیا جہاں لوگوں نے جوق درجوق انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

1432258
جارج فلائیڈ کی آخری رسومات

امریکہ میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے جارج فلائیڈ کے لیے اس کی جائے پیدائش نارتھ کیرولائینا  میں جنازے  کی رسومات کے  بعد تیسری رسومات ٹیکساس میں منعقد کی گئیں۔

 جارج فلائیڈ کا تابوت ایک چرچ میں رکھا گیا تھا جہاں لوگ جوق درجوق آ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بھی طبئ مسائل کئ باعث وہیل چیئر کے ذریعے اس رسم میں شرکت کی۔

آج مرحوم کے اہل خانہ کی جانب سے  خصوصی رسوم کی ادائیگی کے بعد  اسے ہیوسٹن کے میموریل گارڈنز قبرستان میں دفن کر دیا  جائیگا۔

دوسری جانب پیر کو ہی منی ایپلس پولیس کے اہلکار ڈیرک چاون بھی پہلی مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوا۔ ڈیرک چاون وہی پولیس افسر ہے  جنہوں نے 25 مئی کو جارج فلائیڈ کی گردن پر تقریباً نو منٹ تک اپنا گھٹنا رکھا تھا جس کے باعث سانس رکنے سے فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی۔

یہ  عدالت سماعت  کیمروں اور انٹر نیٹ کی وساطت سے سر انجام پائی۔  عدالت نے قاتل کے لیے ایک ملین اڑھائی لاکھ ڈالر کی کفالت رکھی ہے تو دوسری پیشی 29 جون کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں