ایشیا میں بھارت جبکہ افریقہ میں جنوبی افریقہ میں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے

یورپی ممالک میں کورونا گراف گراوٹ کی جانب جبکہ دنیا کے باقی ماندہ ممالک میں بلندی کی جانب مائل ہے

1430035
ایشیا میں بھارت جبکہ افریقہ میں جنوبی افریقہ میں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے

بھارت  میں کورونا گراف تواتر سے بلندی کی جانب مائل  ہے تو ایک دن میں مزید 275 افرادکے  موت کے منہ میں جانے سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 363 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 افراد جان کی بازی ہار گئے  ، مجموعی جانی نقصان 8 ہزار 71 جبکہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 270 ہو گئی۔

ایک دن میں 35 ہلاکتیں ہونے والے بنگلہ دیش میں مصدقہ کیسسز کی تعداد 58 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

سعودی عرب  میں کل مزید 32 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے، ملک میں جانی نقصان 611 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار سے زائد ہے۔

مہلک وائرس سے ابتک 273 افراد کے ہلاک ہونے والے جنوبی کوریا میں ایک دن میں مزی 39 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے سے متاثرین کی تعداد 11 ہزار 629 ہو گئی۔

انڈونیشیا میں کچھ مدت تک وائرس کے زور میں کمی آنے کے بعد دوبارہ سے تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، یہاں پر جانی ہلاکتوں اور نئے کیسسز کی تعداد میں اضافہ ہو اہے۔

جاپان میں گاہے بگاہے وائرس سے ہلاکتیں ہوتی رہتی ہیں ایک دن میں مزید 3 جانی نقصان سے ملک میں 903 افراد  مہلک وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 17 ہزار ہے۔

افریقی ممالک میں جنوبی افریقہ   اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں پر جانی نقصان 848 اور متاثرین کی تعداد مزید 3 ہزار 267 کے اضافے سے 40 ہزار کی حدکو پار کر گئی ہے۔

مصر میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 افراد لقمہ اجل جبکہ  1 ہزار152 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں