روس کی طرف سے ٹرمپ کی دعوت کا جواب، پہلے تفصیل بتائیں

صدر ولادی میر پوتن ڈائیلاگ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تاہم حتمی جواب سے قبل دعوت کی تفصیلات جاننا ضروری ہے: کریملن

1427260
روس کی طرف سے ٹرمپ کی دعوت کا جواب، پہلے تفصیل بتائیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جی۔7 سربراہی اجلاس کی دعوت کے جواب میں روس نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن ڈائیلاگ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

 روس کے صدارتی پیلس کریملن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ کی دعوت کا حتمی جواب دینے سے قبل دعوت کی تفصیلات جاننے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مذکورہ بیان، امریکہ کے صدر ٹرمپ  کے "جی۔7 ممالک کی معیاد پوری ہو گئی ہے " کے الفاظ استعمال کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ جی،7 عالمی حالات کی درست نمائندگی کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا تھا کہ "ہم اس گروپ میں روس، بھارت، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں"۔

یاد رہے کہ جی۔7 کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں