کورونا وائرس، برّ اعظم افریقہ میں اموات کی تعداد 4 ہزار 40 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس کی وجہ سے 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے بند مسجد اقصیٰ کو عبادت کے لئے کھول دیا گیا

1426540
کورونا وائرس، برّ اعظم افریقہ میں اموات کی تعداد 4 ہزار 40 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار، مریضوں کی تعداد 61 لاکھ 61 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 27 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

وباء کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں مصر میں 34، جنوبی افریقہ میں 32، الجزائر اور کیمرون میں آٹھ آٹھ ، مالی میں 3، مراکش اور جیبوٹی میں دو دو، گھانا، سینیگال، صومالیہ، کینیا، سیرا لیون اور مڈاگاسکر  میں ایک ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ اس طرح برّ اعظم افریقہ میں اموات کی کُل تعداد 4 ہزار 40 تک پہنچ گئی ہے۔

برّ اعظم میں مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 306 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار 153 ہے۔

تاہم ایرٹرے، لیسوتھو، نمبیا، روانڈا، سیچیلز اور یوگنڈا میں تاحال کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 ہزار 693 اور مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 842 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے بند مسجد اقصیٰ کو عبادت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں