سوشل ویب سائٹس کا خصوصی تحفظ کا قانون ختم،ٹرمپ نے حکم نامہ منظور کرلیا

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ويب سائٹس کو فراہم کردہ خصوصی تحفظ ختم کرنے کے لیے ايک حکم نامے پر دستخط کر ديے ہيں

1425476
سوشل ویب سائٹس کا خصوصی تحفظ کا قانون ختم،ٹرمپ نے حکم نامہ منظور کرلیا

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ويب سائٹس کو فراہم کردہ خصوصی تحفظ ختم کرنے کے لیے ايک حکم نامے پر دستخط کر ديے ہيں۔
 اس تحفظ کے نتيجے ميں فيس بک اور ٹوئٹر جيسی کمپنيوں پر اگر کوئی تيسرا فريق کوئی مواد شيئر کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری انویب سائٹس پر عائد نہيں ہوتی اور انہيں قانونی طور پر اس کے لیے جواب دہ نہيں بنایا جا سکتا۔

امریکی صدرکا صحافی کے سوال پر کہ آپ ٹوئٹر چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟کہناتھا کہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتا ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ٹوئٹر کو بند کرنے کے لیے قانونی اختیار رکھتا تو اسے بند بھی کر دیتا۔

 ٹرمپ کے بقول يہ تحفظ اس ليے ختم کيا جا رہا ہے کيونکہ سوشل میڈیا ادارے غير جانبدارانہ انداز میں کام نہيں کر رہے۔
یاد رہے کہ  حال ہی ميں ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کی چند ایسی ٹويٹس کی نشاندہی کی تھی، جن ميں کہی گئی باتيں حقائق پر مبنی نہيں تھیں۔
 اس پيش رفت کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ سوشل ميڈيا کمپنيوں سے ناراض ہيں۔



متعللقہ خبریں