جارج فلوئڈ کی ہلاکت پر فسادات پھوٹ پڑے،7 افراد زخمی

امريکہ ميں پوليس کے ہاتھوں ايک سياہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مينیاپولس ميں تيسرے دن بھی پر تشدد مظاہرے اور فسادات جاری رہے جن میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں

1425547
جارج فلوئڈ کی ہلاکت پر فسادات پھوٹ پڑے،7 افراد زخمی

امريکہ ميں پوليس کے ہاتھوں ايک سياہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مينیاپولس ميں تيسرے دن بھی پر تشدد مظاہرے اور فسادات جاری رہے جن میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مشتعل مظاہرين نے دو گاڑيوں اور 16 عمارتوں کو نذر آتش کر ديا اور پوليس پر پتھراؤ بھی کيا۔

پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس اور ربڑ کی گولياں استعمال کيں۔

گزشتہ رات یہ احتجاج قريبی شہر سينٹ پال ميں بھی کیا گیا۔

مینیسوٹا کے ریاستی گورنر نے امن عامہ کی بحالی کے ليے قومی محافظ طلب کر ليے ہيں۔

 یاد رہ ےکہ  گزشتہ پير کے روز 46 سالہ جارج فلوئڈ کی موت اس وجہ سے ہو گئی تھی کہ ایک پوليس اہلکار کافی دیر تک اپنی ٹانگ اس کی گردن پر رکھے رہا تھا۔

اس واقعے پر امريکہ بالخصوص امریکی سياہ فام آبادی ميں شديد غم و غصہ پايا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں