امریکہ: روسی طیارے نے امریکی طیارے کو ہراساں کیا ہے

روس کے Su-35 طیارے نے مشرقی بحرِ روم میں امریکی طیارے P-8A جاسوس طیارے کو ہراساں کیا ہے: امریکہ

1424187
امریکہ: روسی طیارے نے امریکی طیارے کو ہراساں کیا ہے

روس کے Su-35 طیارے نے مشرقی بحرِ روم میں امریکی طیارے P-8A جاسوس طیارے کو ہراساں کیا ہے۔

امریکی بحری بیڑے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ دو ماہ کے دوران روس نے تیسری دفعہ سکستھ فلیٹ کے جاسوس طیاروں کو ہراساں کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " 26 مئی 2020 کو امریکی بحری بیڑے کا P-8A طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا کہ 65 منٹ تک اس کا راستہ کاٹ کر اور دبا کر اسے ہراساں کیا گیا۔ روسی پائلٹوں نے P-8A طیارے کے دونوں پروں کے قریب پرواز کر کے طیارے کے مڑنے یا راستے بدلنے کی قابلیت کو محدود کر دیا جس کی وجہ سے اس اقدام کا اندراج غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ کاروائی کے طور پر کیا گیا ہے۔

بیان میں روسی طیاروں کی بھی بین الاقوامی فضائی حدود میں موجودگی کا ذکر کیا گیا ہے اور امریکی طیارے کو ہراساں کئے جانے کو "غیر ذمہ دارانہ" کاروائی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ اپریل میں بھی روسی طیاروں نے دو دفعہ امریکی جاسوس طیارے کو ہراساں کیا تھا۔



متعللقہ خبریں