بھارت کے بعد خطہ افریقہ میں بھی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا مشاہدہ

بھارت میں 4ہزار 344 افراد وائرس سے ہلاک جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد ڈیرھ لاکھ سے متجاوز ہو گئی

1424136
بھارت  کے بعد خطہ افریقہ میں بھی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا مشاہدہ

 

جنوبی افریقی ملک موزامبیق میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ایک 13 سالہ بچے کے ہلاک ہونے والے ملک میں موجودہ 209 کیسسز میں سے نصف  سے زائد کا 14 سال سے کم ہونا اندیشوں کا موجب  ہے۔

روس میں ایک دن میں 174 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو مجموعی اموات 3ہزار 807 اور مصدقہ کیسسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت  میں وائرس کا پھیلاو کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے، ملک میں کل 172 اموات کے بعد کلچ۔

ایران میں بدستور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 57 اموات سے ملک میں جانی نقصان 7 ہزار 508 جبکہ کیسسز کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب میں مزید 12 افراد لقمہ اجل بنے ہیں  تو ملک میں کورونا کے 76 ہزار 726 مریضوں کا تعین ہوا ہے۔

552 ہلاکتیں ہونے والے بنگلہ دیش میں وائرس دیر سے آنے کے باوجود  اب تک 37 ہزار افراد کو متاثر  کر چکا ہے۔

بیلا روس میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 4 کے اضافے سے 208 جبکہ 915 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 38 ہزار 59 ہو گئی ہے۔

آذربائیجان میں جانی نقصان 52 جبکہ متاثرین کی تعداد 4 ہزا ر403 ہے۔

قزاقستان میں 35 اموات اور 8 ہزار 969 واقعات کی اطلاعات ہیں۔

ازبیکستان میں  13  افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو ملک میں 3 ہزار 281 افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

بعض دیگر ممالک میں کورونا سے اموات  کی تعداد:

چین: 4 ہزار 634، انڈونیشیا: 1418، جنوبی افریقہ: 524، متحدہ عرب امارات:253، کویت: 172، قطر: 28 اور سنگا پور 23۔

 



متعللقہ خبریں