دنیا بھر میں 34 ہزار سے زائد انسان کرونا کی بھینٹ چڑھ گئے

امریکی صدر ٹرمپ نے عبادتگاہوں کو کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے ایسا نہ کرنے کی صورت میں صدارتی اختیارات کے استعمال کی دھمکی دے دی

1422327
دنیا بھر میں 34 ہزار سے زائد انسان کرونا کی بھینٹ چڑھ گئے

کورونا  سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہے۔

97 ہزار 655ہلاکتیں ہونے والے وبا کے مرکز متحدہ امریکہ میں صدر ٹرمپ  نے ریاستی گورنروں سے  کورونا تدابیر کے دائرہ کار میں بند کی جانے والی عبادتگاہوں کو کھولنے کی اجازت دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ اپنے اختیارات کا استعمال کریں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ ’’امام، پادری اور یہودی  مذہبی شخصیات کو جماعت  کے تحفظ میں ہونے    کو بالائے طاق رکھیں گی۔ امریکہ کو دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔ ‘‘

اٹلی  میں ایک دن میں مزید 130 اموات سے مجموعی جانی نقصان 32 ہزار 616 ہو گیا ہے تو فعال مریضوں کی تعداد کم ہوتے ہوئے 59 ہزار 322  تک گر گئی ہے۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں ،  جس کے بعد کل 28 ہزار 289 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو  مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار کے قریب ہے۔ دوسری جانب  ملک میں سخت تدابیر میں نرمی لائی جا رہی ہے۔ اس دائرہ عمل میں عبادتگاہوں کو اجتماعی عبادت کے لیے کھول دیا گیا  ہے، جس کے مطابق کل مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی ممکن ہو گی۔

اسپین میں مزید 56 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 28 ہزار 628 جبکہ 446 نئےکیسسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار ہو گئی۔ میڈرڈ اور بارسیلونا میں  مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

برطانیہ 36 ہزار 393 جانی نقصان کے ساتھ یورپ میں سر فہرست ہے جہاں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 351 مریض جان کی بازی ہار گئے، مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار کے قریب ہے۔

برازیل  روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں پر اموات کی تعداد 21 ہزار 116 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

بعض دیگر  ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے:

بیلجیم :9 ہزار 219، جرمنی؛ 8 ہزار 352، میکسیکو : 6 ہار 989، کینیڈا: 6 ہزار 250، ہالینڈ: 5 ہزار 788، سویڈن : 3 ہزار 925، پیرو: 3 ہزار 244، ایکواڈور: 3 ہزار 56، سویٹزرلینڈ: 1903، آئر لینڈ: 1592، پرتگال: 1289، پولینڈ: 982 اور چلی: 630۔



متعللقہ خبریں