امریکہ روس کو 200 وینٹی لیٹرز بھیج رہا ہےٖ:مائیک پومیئو

خبرکے مطابق، 50 وینٹی لیٹر کیلی فورنیا میں تیار ہوئے ہیں اور وہ 20 مئی کو جہاز کے ذریعے ماسکو کے سرجیکل سینٹر بھیجے گئے جبکہ  بقیہ ایک سو پچاس 26 مئی کو بھیجے جائیں گے

1420967
امریکہ روس کو 200 وینٹی لیٹرز بھیج رہا ہےٖ:مائیک پومیئو

امریکہ فوجی طیارے کےذریعے روس کو 200 وینٹی لیٹر تحفے میں بھجوا رہا ہے۔ 
یہ وینٹی لیٹرز روس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے علاج کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔
 اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے کیا۔
خبرکے مطابق، 50 وینٹی لیٹر کیلی فورنیا میں تیار ہوئے ہیں اور وہ 20 مئی کو جہاز کے ذریعے ماسکو کے سرجیکل سینٹر بھیجے گئے جبکہ  بقیہ ایک سو پچاس 26 مئی کو بھیجے جائیں گے۔
امریکی حکومت ان کی کوئی قیمت وصول نہیں کرے گی اور یہ سو فی صد مفت دیے جائیں گے۔ اس میں ان کی ترسیل اور وینٹی لیٹرز سے متعلقہ آلات بھی شامل ہیں۔
 دوسری جانب  کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف  نے کہا ہے کہ صدر پوتین نے اس امداد پر امریکہ کا شکریہ ضرور ادا کیاہے مگر یہ سامان ہم نے مفت نہیں لیا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے بھی اپنے مال بردار طیارے کے ذریعے امریکہ کو  طبی سازو سامان پہنچایا تھا جہاں  کورونا وائرس کا حال ہی میں زور بڑھا ہے اور اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ وائرس جن ملکوں میں پھیل رہا ہے ان میں روس دوسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں